21 مئی 2025 - 13:17
خضدار - پاکستان: کرائے کے دہشتگردوں کا اسکول بس پر حملہ، 4 بچوں سمیت 6 افراد شہید، آئی ایس پی آر

بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے جس میں 4 بچوں سمیت 6 افراد شہید ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا | پاکستانی فوج کے ادارے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق حملہ آور دہشت گرد بھارتی اسپانسرڈ تھے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گرد حملے میں 4 بچوں سمیت 6 افراد شہید ہوگئے، خضدار دہشت گرد حملے میں متعدد بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ بزدلانہ حملے میں اسکول کے معصوم بچوں کی بس کو نشانہ بنایا گیا، آئی ایس پی آر کے دعوے کے مطابق، خضدار میں بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی دہشت گرد ریاست بھارت میں کی گئی۔ 
آئی ایس پی آر کے مطابق میدان جنگ میں ناکامی پر بھارت بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں پراکسیز سے دہشت گردی کروا رہا ہے، بلوچستان میں بھارتی پراکسیز نے اس بھیانک منصوبے کو انجام دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت دہشت گرد پراکسیز کو پاکستان میں بچوں اور شہریوں کے خلاف استعمال کر رہا ہے، جبکہ بطور ریاستی پالیسی، دہشت گردی کا عمل پست اخلاقیات کا عکاس ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha